عمران خان کو مارنے کی سپاری:اصل کہانی کیا ہے:ارشد شریف کے خون کا سودا ہوگیا

0
60
mubasherlucman

لندن:پاکستان کی معاشی اورسیاسی صورت حال پرلندن سے تبصروں اور تجزیوں کے ساتھ سینئرصحافی مبشرلقمان پچھلے کئی دنوں سے حقائق بیان کررہے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں لندن میں جہاں سے ہوائی جہازاڑتے دکھائی دیتے ہیں وہاں موجود ہیں اور مجھے برطانیہ کا جہاں موسم نظرآرہا ہے وہاں برطانیہ کی معاشی ،سیاسی اورامن اومان کی صورت حال بھی میرے سامنے ہے

 

مبشرلقمان کا کہنا ہےکہ ان کی اہم برطانوی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اوران ملاقاتوں سے یہ بات اچھی طرح عیاں ہورہی ہےکہ برطانیہ بھی اس وقت سخت مشکل میں ہے لیکن اس کے باوجود لندن میں کسی کی کوئی سیکورٹی نہیں ، جبکہ ہمارے ہاں تو سیاستدانوں کی سکیورٹی پرپولیس کے دستے تعینات ہوتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دور نہ جائیں عمران خان کی سیکورٹی پراڑھائی ہزار پولیس والے تعینات تھے کم کیے توملک کی سیکورٹی خطرے میں پڑجاتی ہے

پرویزالہی اور فواد چوہدری کے درمیان کیا الزام تراشیاں جاری ہیں‌، ہر کوئی جانتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خود پی ٹی آئی والے آپ میں الجھ رہےہیں اور
اس موقع پر یہ بھی بتا دوں کہ آنےوالے دنوں میں ایک بہت ہی اہم آڈیو آنے والی ہے ، جس میں بڑے بڑے اہم انکشافات سامنے آئیں گے ،مبشرلقمان نے سابق سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر اپنے جزبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ہمارے درمیان نہیں ہے ، مگردکھ کی بات یہ ہے کہ ارشد شریف کوعمران خان بھول گئے ، اس کی ماں اس کے بچے کہاں گئے ، وہ سلمان اقبال جو کہتا تھا کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کوہرقسم کی مدد فراہم کرے گا مگروہ بھی تعاون نہیں کررہا

مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کینیا میں موجود وقار اور اس کے بھائی کا نام کیوں نکالا گیا ، ان کو کون تحفظ دے رہا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف ایک بہت بڑے صحافی تھے مگران کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ کبھی بھی نہیں بھولے گا ، مبشرلقمان نے مزید کہا جے آئی ٹی بنی ہے اور پھر سپریم کورٹ اوراس جے آئی ٹی میں شامل لوگوں نے کیا کیا ہے اب تو معاملہ ویسے ہی دبا دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل سے سی ایم کے پی کا کیاتعلق ہے، جنرل فیض حمید کا کیا تعلق ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے ایک شخص نے سول ایوی ایشن میں کرپشن کے بارے میں بتایا اور ساتھ ہی کہا کہ اس کا نام نہیں آنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ نام کیوں کیا ہمارے یعنی صحافیوں کےنام آتے رہیں ، سب کا پاکستان ہے سبکی ذمہ داری ہے آگے بڑھیں اور کرپشن کے خلاف نکلیں

ان کا مزید کہنا تھاکہ اب تو صورت حال ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف ڈالراوپرجائے تو اس کے خلاف مہم شروع کردیتے ہیں اور ڈالرخود چھپا کررکھے ہیں‌، ایسے ہی اگرادارے کچھ کرنا چاہیں تو پھر ہم ان اداروں کےخلاف ہوجاتے ہیں اور اگرہمارے حق میں ہوں تو ہم پھر اداروں کے حق میں ہوجاتے ہیں ،ہمیں اپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہیے

Leave a reply