عمر کوٹ :ہندو برادری کے ہزاروں افراد کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے اور بھارتی وزیراعظم مودی کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کی ہندو برادری کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں ان کے حقوق محفوظ ہیں
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل ہفتہ کو عمر کوٹ میں ہندو برادری سے خطاب کریں گے۔عمر کوٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر سے ہندو کمیونٹی پہنچے گی ، اطلاعات کے مطابق نیشنل و انٹرنیشنل میڈیا کی ٹیمیں کوریج کے لیے کراچی پہنچ گئیں ۔