الزام تراشی کرنا عمران نیازی کا وطیرہ ہے،خورشید شاہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما،وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پر عمران خان کے سنگین الزامات کیخلاف عدالت جائیں گے،عمران خان جھوٹے الزامات پر پہلے بھی عدالت میں کیس بھگت رہے ہیں،عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے کچھ زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں،جھوٹ کا سکہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا اور سچ کی فتح ہوگی، 35 پنکچر اور 10 ارب روپے رشوت جیسے الزامات کا انجام قوم کے سامنے ہے
پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک نیا بیانیہ بنایا جارہا ہے،عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بولنےاورپگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی،عمران خان نے اب تو اپنے مخالفین پر قتل جیسے منصوبے کا الزام لگا دیا، عمران خان نے کہا آصف زرداری میری بندوق کے نشانے پر ہے پیپلزپارٹی نےعمران خان کے اس بیان کابھی جواب سیاسی طریقے سے دیا،اسمبلی میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو نکال دیا،
قبل ازیں وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے ہمیشہ دوسروں پر الزامات لگائے،عمران خان کی سیاست جمہوری نہیں ہے،عمران خان نے پیپلزپارٹی قیادت پر سنگین الزام لگایا،عمران خان نے کہا کہ دہشتگرد تنظیم کو میرے اوپرحملے کیلئے پیسے دیئے گئے،ملک جب بھی مشکل دور سے گزررہاہوتا ہے عمران خان نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا، عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان کے اس الزام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عمران خان نے انتہائی گھٹیا اور بیہودہ الزامات لگائے ہیں، ہم ان بیہودہ الزامات کے خلاف کورٹ جائیں گے٬
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل