بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

0
59

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ قیادت و کارکنان نے تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی معمار ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے ،میں بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،پیپلز پارٹی نے 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج ملتان میں یوم تاسیس کے جلسےمیں پی ڈی ایم قیادت کو مدعو کیا ہے،پیپلز پارٹی اپنی سابقہ قیادت کی جدوجہد کو عزم و ولولے کے ساتھ جاری رکھے گی،

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا

ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، بلاول زرداری کیجگہ آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے۔ مریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

 

 

Leave a reply