ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

0
90

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پنجاب کے شہر ملتان میں طاقت کا مظاہرہ کرے گا

ملتان میں پی ڈی ایم کی جانب سے قافلوں کی آمد کا شیڈول طے پاگیا ہے، بلاول زرداری کیجگہ آصفہ بھٹو صبح 11 بجے گیلانی ہاؤس سے ریلی کی صورت میں قاسم باغ روانہ ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی جامعہ قاسم العلوم سے 11 بجے روانہ ہونگے۔ مریم نواز ملتان 9 نمبر چونگی پر 11 بجے پہنچیں گی۔

ملتان میں سیاسی پارہ گزشتہ3 دن سے مسلسل بڑھ رہا ہے اورعلی قاسم گیلانی سمیت درجنوں کارکن گرفتار ہیں۔ ابھی تک قاسم باغ میں اسٹیج نہیں لگ سکا اور نہ ہی کرسیاں پہنچ سکیں۔ اسٹیڈیم سے پی ڈی ایم جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز بھی اتار دئیے گئے

دوسری جانب انتظامیہ نے بھی کمر کس لی، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے۔ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے کئی شہروں میں پکڑ دھکڑ کی گئی۔ پولیس نے ملتان گھنٹہ گھر چوک میں نواز لیگ کی ریلی نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی، گھنٹہ گھر کو چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا۔

بہاولپور سے ملتان آتے ہوئے جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر روڈ بلاک کر دیئے گئے، مختلف علاقوں میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ،ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے پہلے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کے لیے مختلف اضلاع سے پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں منگوالی گئی ہیں۔

شہر میں بیشتر مقامات پر کنٹینر لگاکر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نشتر روڈ سے گیلانی ہاؤس جانے والا راستہ سیل کردیا گیا اور دوسرے راستے کو بھی سیل کیا جارہا ہے، راستہ بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

قبل ازیں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، ملازمین کو زخمی کرنے اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔بہاولنگر میں پی ڈی ایم کے آج ملتان میں ہونے والے جلسے سے قبل (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے 37 کارکن کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے اسٹیڈیم پر حملہ اور قبضہ کرنے پر 80 افراد نامزد اور 1800 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر ڈالی۔ جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹے، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی، عبدالرحمان کانجو نامزد ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ علی قاسم گیلانی، زاہد بہار ہاشمی، سعد کانجو سمیت 70 افراد حوالات میں ہیں اور سابق وزیراعظم کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل میں بھیج دیا گیا ہے

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن روکنے کیلئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، ایم این اے عائشہ رجب اور رہنما این اے 109 مزمل سرور ڈوگر کے گھر پر بھی ریڈ کیا گیا۔ سٹی صدر شیخ اعجاز کے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔وہاڑی میں تہمینہ دولتانہ کے دفتر اور دیگر مقامات پر چھاپوں کے دوران 13 لیگی کارکن دھر لئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ بوکھلاہٹ میں پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی پکڑ کر لے گئی، مشتعل کھلاڑیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔گگو منڈی میں ایم پی اے یوسف کسیلیہ کے بھائی سمیت متعدد افراد گرفتار کر لئے گئے۔ حمد پور شرقیہ میں جے یو آئی ف اور پی پی پی کے 11 عہدیداران اور کارکن پکڑے گئے۔ پیر محل سے پی پی رہنما رانا جمیل کو حراست میں لیا گیا۔ خانیوال میں نواز لیگ کے مقامی رہنما رانا سلیم کی فیکٹریوں پر چھاپے کے دوران ڈرائیور و دیگر ملازمین کو دھر لیا گیا۔

نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی، جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے، کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے، پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا.

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا آج ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا ۔ جو بھی راستے میں آیا اس کی قوت توڑیں گے۔کارکنوں کو ڈنڈا استعمال کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے۔ جلسہ گاہ کا رخ نہ کر سکے تو جیلیں بھر دیں گے۔حکومت چاہتی ہے ہم جنوری سے پہلے لانگ مارچ کریں۔ جلد اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو اس کی اوقات بتائیں گے.

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے تیس نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کو دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور گزشتہ روز کہنہ قاسم باغ کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اب تک گجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں جلسے کر چکا ہے اور اس نے تیس نومبر کو ملتان اور تیرہ دسمبر کو لاہور میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

Leave a reply