لاہور کے علاقے ٹبی سٹی کی پولیس نے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے گیارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا جو معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ پولیس سے ملنے والی اطلاع کے مطابق گیارہ سالہ زین کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز لاہور نے نوٹس لے کر فوری ایکشن کی ہدایت کی۔

اسلام آباد:کمپنیاں بھی دیوالیہ ہونےلگیں،تنخواہ نہ دینےپرخاتون نےدفترکےشیشےتوڑدیئے

اعلیٰ حکام کے نوٹس اور ہعدایت پر ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کی قیادت میں ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والے 11 سالہ زین کو بحفاظت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

زین نے پولیس حکام کو بتایا کہ وہ گھر والوں کی دیکھ بھال کیلیے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر بھیک مانگتا ہے۔، اُس کے والدین ذہنی معذور اور بچوں کی پرورش سے قاصر ہیں۔ ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ جرائم کو قابو کرنے کے ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

Shares: