باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
تھانہ سعودآباد پولیس نے جراٸم پیشہ عناصرکیخلاف پرزور کارواٸیوں کا عمل جاری رکھتے ہوئے جوٸے و سٹے کا اڈہ چلانے والے چار ملزمان گرفتار کرلئے، سعودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاررواٸی کرتے ہوٸے, جوٸے کا اڈہ چلانے والے بدنام زمانہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار سے زاٸد جوٸے پر لگنے والی رقم, تاش کی گڈیاں, پرچیاں اور چار موباٸل فون وغیرہ برآمد کیے،گرفتار جراٸم پیشہ ملزمان میں فاروق, ناصر, اعجاز اور پرویز شامل ہیں, گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں, جوکہ پہلے بھی جوا سٹہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا سپلائی/فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو منگھوپیر روڈ جمشید پمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے چھ کلو سے زائد (95 عدد پڑیاں) تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں واجد ولد گل نواب اور محمد بلال ولد محمد سالار شامل ہیں۔








