ٹی وی سکرین کی بہترین اداکارہ مانی جانے والی صنم جھنگ جنہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی میں بھی اپنا ایک نام بنایا ہے. انہوں نے مثبت کے ساتھ ساتھ نیگیٹیو شیڈز کے کردار بھی ادا کئے. صنم کو ان کے مداح ہر کردار اور ہر روپ میں بے حد پسند کرتے ہیں. سکرین پر بےشک وہ ایسے کردار کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جن میں روتی دھوتی رہتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں وہ نہایت ہی خوش رہنے والی لڑکی ہیں، صنم جھنگ کا آج کل وزن کافی بڑھا ہوا ہے اور اس بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ وہ ایک ڈرامہ کر رہی ہیں. اس حوالے سے بات کرتے ہوئے صنم جھنگ نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے ڈرامے میںکردار کرنے کےلئے اپنا وزن بڑھایا اور کافی وقت جم نہیں گئی تاکہ وزن بڑھ سکے اور وہ
اچھے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق سکرین پر نظر آئیں. صنم جھنگ نے کہا ہے کہ یہی وہ وقت ہے کہ میں اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لیکر آئوں. اور مجھے امید ہے کہ میرا کردار دیکھ کر میرے مداح ضرور پسند کریں گے. صنم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کو خود آزمایا ہے تاکہ بہتر سے بہتر کام کرسکوں میں خود کو چیلنج دیتی رہتی ہوں اور یہ چیز مجھے کام کرنے کے لئے متحرک رکھتی ہے.