بلال قریشی بھی مہنگائی پر بول پڑے

0
72

اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے خصوصی طور پر مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کے لئے پاکستان میں رہنا جینا تو بے حد مشکل ہو چکا ہے. پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ہوں یا تیزی سے اوپر جاتا ہوں ڈالر ، ہر چیز کی قیمت کی دگنی ہو چکی ہے. ایسے میں‌ہر کوئی بلبلا اٹھا ہے. فنکار طبقہ بھی یقینا محنت ہی کرتا ہے اور ان کو بھی مہنگائی کا اثر تو پڑتا ہے بے شک کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگائی سے شاید فرق نہیں پڑتا ہو گا لیکن بہر حال فنکاروں‌کا ایک بڑا طبقہ مہنگائی پر بلبلا اٹھا ہے. اداکار بلال قریشی بھی مہنگائی سے

تنگ ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ مہنگائی سے صرف ان کو فرق پڑتا ہے جو محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور باقی سب موج میں ہیں. انہوں‌نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والا طبقہ ہمیشہ پسا ہوا ہی رہتا ہے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے. یوں بلال قریشی نے اپنی پوسٹ کے زریعے عام عوام کی نمائندگی کی. یاد رہے کہ بلال قریشی اور عروسہ بلال دونوں کو عوام بہت سراہتی ہے دونوں نے محبت کی شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کے لئے ان دونوں کا ہی دعوی ہے کہ ہم دنیا کے بہترین ماں باپ ہیں.

Leave a reply