مزید دیکھیں

مقبول

نئیر اعجاز جسکو پسند کرتے تھے اسکو جاتی بار خدا حافظ بھی کیوں نہ بول پائے؟‌

باصلاحیت اداکار نئیر اعجاز نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں انہوں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو پہلا عشق کس کے ساتھ ہوا. نئیر اعجاز نے کہا کہ مجھے پہلا عشق میری ایک محلے دار کے ساتھ ہوا میں اسکو بے حدپسند کرتا تھا شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن میں شروع سے ہی ذمہ بھی تھا مجھے علم تھا کہ میں نے زندگی میں جو کرنا ہے اپنے لئے خود ہی کرنا ہے لہذا میں نے کچھ پیسے بھی جوڑے ہوئے تھے ، میرے والد کا ایک دن مجھے فون آیا انہوں نے مجھے گائوں بلا لیا ان کی طبیعت خراب تھی ، میں اسی پریشانی میں کوئٹہ سے ریل میں

بیٹھا اور چلا گیا اور اس لڑکی کو جسے میں‌پسند کرتا تھا کچھ نہ کہہ سکا نہ کچھ بتا سکا، پھر والد کے ساتھ لگا رہا ، بس ایسے کرتے کرتے سات آٹھ سال گزر گئے جب میں واپس اپنے اسی محلے میں گیا تو اس لڑکی کی شادی ہو چکی تھی میں اب کیا کر سکتا تھا، دکھ ہوا لیکن میری طرف سے بھی ایک زیادتی ہوئی تھی کہ جب میں جا رہا تھا تو اسکو بتا کر نہ جا سکا. یاد رہے کہ نئیر اعجاز اس وقت فلم میکرز کی مختلف اور اہم کرداروں کے لئے اولین چوائس بنے ہوئے ہیں .