شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کا نوٹس معطل

0
75
sheikh rasheed

اسلام آباد ہائیکورٹ ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آبپارہ پولیس کی طرف سے جاری طلبی کا نوٹس معطل قرار دے دیا گیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا ،عدالت نے اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کردیا،سماعت پیرتک ملتوی کر دی، عدالت نے پولیس سے جواب طلب کر لیا،

شیخ رشید نے تھانہ آبپارہ طلبی کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا شیخ رشید کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں تھانہ آبپارہ طلبی کا نوٹس غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ پولیس کے طلبی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے تھریٹس بھی مل رہے ہیں ، پولیس کو ایف آئی آر سے پہلے اس طرح نوٹس کا اختیار نہیں ،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، مدعی اور ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کر رکھا ہے اور آخری موقع دیا ہے رجمان پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد کےلیے آخری موقعہ آج شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہوں شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کررہے ہیں شیخ رشید احمد ایک بالواسطہ پیغام میں آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے منحرف ہوگئے ان کے مطابق انہوں نے یہ بیان عمران خان کے بیان کی بنیاد پر دیا انہیں کسی سازش کا علم نہیں۔ترجمان کے مطابق انکوائری افسر تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو شام 4 بجے تک مزید مہلت دی کہ وہ خود پیش ہوکر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

Leave a reply