سوشل میڈیا کا دور ہے اس میں کس کو کتنا سنا یا دیکھا جا رہا ہے اس کا اندازہ لگانا بہت مشکل نہیں رہا ہے. بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک جنہوں نے 80 کی دہائی میں گلوکاری کا آغاز کیا لیکن انہیں صحیح معنوں میں شہرت نوے کی دہائی میں جا کر ملی، ان کے گیت کمارشانو کے ساتھ کافی ہٹ ہوئے. الکا یاگنک نے ایک اور ریکارڈ‌قائم کر لیا ہے . انہوں نے بی ٹی ایس اور ٹیلر سوئفٹ کو پچھے چھوڑتے ہوئے یوٹیوب پر سب سے زیادہ اسٹریم ہونے والی گلوکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بھارتی پلے بیک گلوکارہ کو 2022 میں 15 اعشاریہ 3 ارب مرتبہ اسٹریم کیا گیا جس کا روزانہ اوسط 42 ملین بنتا ہے۔بھارتی گلوکار ادت نارائن 10.8 ارب، ارجیت سنگھ 10.7 ارب اور کمار سانو نے 9.09 ارب

اسٹریمز کے ساتھ ٹاپ فائیو میں جگہ پائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2022 میں الکا یاگنک کی 80 فیصد اسٹریمز انڈیا سے تھی جبکہ پاکستان سے اسے 683 ملین اسٹریمز ملی ہیں۔الکایاگنک کے کریڈٹ پر سپر ہٹ گیت ہیں انہوں نے جو گیت گائے انہیں آج بھی سنا جاتا ہے. اور آج بھی ان کے مداح ان کو سننے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. ویسے تو ان کے تمام گیت ہی مداحوں کو یاد ہیں لیکن ایک دو تین گانا ہو یا دل والے کے گیتوں کو آج بھی بہت زیادہ سنا جاتا ہے.

Shares: