امریکا نے پہلی بار یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا پہلی بار یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے –

امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن

اخبار نے دو باخبر امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا یوکرین کے لیے 2.2 ارب ڈالر کا فوجی امدادی پیکج تیار کر رہا ہے توقع ہے کہ کیف کو امریکی فوجی امداد میں پہلی بار گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہوں گے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہےکہ ان کی حکومت منسک کے ساتھ بیلاروس کے ساتھ مشترکہ فوجی تربیتی مراکز قائم کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل نے اگلے جمعے کو یوکرین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس کیف میں منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی مغرب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں سمیت مزید فوجی امداد کے لیے زور دے رہے ہیں-

یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد،امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل منگل کو کہا تھا کہ وہ اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کیف سے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیاروں کی درخواستوں پر بات کریں گے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کو’ایف سولہ‘ جنگی طیارے نہیں دے گا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے تصدیق کی کہ یوکرین کو مغربی ساختہ "120 سے 140” بھاری ٹینک بھیجے جائیں گے۔ توقع ہے کہ یہ ٹینک چند روز میں انہیں مل جائیں گے۔

کولیبا نے’فیس بک‘ پر ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ عطیات کی پہلی کھیپ میں یوکرین کی افواج کو 120 سے 140 کے درمیان جدید مغربی ٹینک ملیں گے”۔ ان ٹینکوں میں جرمن "لیپرڈ 2″، برٹش چیلنجر 2، اور امریکی ابرامس شامل ہیں۔

حال ہی میں جرمنی اور امریکا کی جانب سے مشکل بات چیت کے بعد کیف کو بھاری ٹینک فراہم کرنے کے اعلان کے بعد مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد کے معاملے میں ایک نئی بحث کررہے ہیں۔

ناسا نےزمین سے 1450 نوری سال کےفاصلے پرموجود ویری ایبل ستاروں کی تصویر جاری کر دی

Shares: