بالی وڈ اداکارہ نیتو سنگھ نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے. نیتو سنگھ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں فراز منان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ سالگرہ کی بہت مبارکباد میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ، آپ کے لئے ڈھیروں ڈھیر دعائیں. نتیو سنگھ نے فراز منان کے ساتھ جو تصویر شئیر کی وہ سیلفی ہے جو کہ نیتو سنگھ نے خود لی ہوئی ہے. فراز منان ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور نیتو سیلفی لیتے ہوئے خاصی خوش دکھائی دے رہی ہیں. فراز منان کو پاکستانی شوبز ستاروں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی. فراز منان پاکستان کے وہ فیشن ڈیزائنر ہیں جن کے کام کی دھوم انڈیا تک گئی. فراز کرینہ کپور سمیت بالی وڈ کی دیگر آرٹسٹوں کے ساتھ شوٹ کئے ہوئے ہیں اور بالی وڈ ستارے فراز منان کے جوڑے بہت شوق سے زیب تن کرتےہیں.
یاد رہے کہ فراز منان پاکستان کے نوجوان نسل کے نمائندہ ڈیزائنر ہیں ان کے منفرد کام کی وجہ سے ان کو بہت جلد نمبرون فیشن ڈیزائنرز کی کیٹگری میں جگہ مل گئی . فراز انٹرنیشنل لیول کا کام کرتے ہیں جس میں پاکستانی کلچر کی نمائندگی کو کبھی نہیں بھولتے. ان کے کٹس اور کام کا انداز یقینا دوسرے فیشن ڈیزائنرز کی نسبت کافی مختلف اور منفرد ہے .