بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم جو جب بھی سکرین پر آتی ہیں کچھ نئے انداز اور کردار میں ہی دکھائی دیتی ہیں. اس بار وہ ایک نئے کردار کے ساتھ شائقین کو دکھائی دیں گی جی ہاں یامی گوتم اپنی نئی فلم میںصحافی کا کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی. یامی کی نئی فلم ” لو لوسٹ ” ایشین فلم فیسٹیول، اٹلانٹا انڈین فلم فیسٹیول اور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں نمائش کیلئے پیش کی جاچکی ہے جہاں اسے بڑی پذیرائی حاصل ہو ئی. لو لوسٹ میںیامی کے ساتھ پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے. فلم کا ٹریلر کافی دلچپسپ ہے اور یامی اس میں ایک کرائم رپورٹر نظر آرہی ہیں وہ ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلتی
ہیں۔پنکج کپور کافی عرصے کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں. پنکج ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں . جبکہ یامی گوتم نے اپنی منفرد اداکاری کے زریعے نہایت کم عرصے میں بالی وڈ میں اپنی جگہ بنائی. یامی کم کم لیکن معیاری کام کرتی ہیں. ان کے شائقین لو لوسٹ دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ لوسٹ شائقین کے دلوں میںپٹھان کے بعد اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں.