امریکا:چڑیا گھر سے چوری ہونے والے بندروں کی جوڑی بازیاب

0
85

امریکی ریاست ٹیکساس کے ڈلاس چڑیا گھر سے چوری ہونے والے بندروں کی جوڑی کو بازیاب کروالیا گیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر سے بندر کے ایک جوڑے کو چرانے کے الزام میں ایک 24 سالہ مشتبہ شخص کوگرفتارکیا گیاہےاس بندر کی نسل کو تمرین بندر کہتے ہیں اور یہ قد میں ایک گلہری جتنے ہوتے ہیں ان بندروں کا نام بیلا اور فن ہے اور انہیں بازیاب کرواکر چڑیا گھر میں دوبارہ منتقل کردیا گیا ہے۔

چلی : ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پرلگی جنگلات کی آگ بے قابو، 23 افراد ہلاک اور 979 زخمی

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پر جانوروں پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کی ضمانت 25 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے،جبکہ اس سے قبل چڑیا گھر سے چوری ہونے والے تیندوے اور لنگور کا بھی الزام اسی ملزم پر لگایا گیا ہے۔


دوسری جانب ڈلاس چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر بندروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بیلا اور فن کل رات چڑیا گھر میں اپنے بوری نما گھونسلے میں آکر بہت خوش تھے ہمارے ڈاکٹر اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیموں نے دونوں بندروں کا طبی معائنہ کیا ہے، بندروں کا تھوڑا سا وزن کم ہونےکے علاوہ ان پر چوٹ کے کوئی آثار نہیں دکھائی دیئے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جیل


انتظامیہ نے بتایا کہ معائنے کے فوراً دونوں نے تقریباً فوراً کھانا پینا شروع کر دیا۔ وہ تھوڑی دیر کے لیے مسکن پر واپس نہیں آئیں گے کیونکہ انھیں باہر لے جایا گیا تھا، اس لیے انھیں اپنے چڑیا گھر میں دوبارہ داخل ہونے سے پہلے قرنطینہ کی مدت ختم کرنی ہوگی۔

امریکہ کیجانب سے چین کا "جاسوسی غبارہ” گرا نے پر چین کا ناراضگی کا اظہار

Leave a reply