بگ باس 16 جو کہ اپنئ اختتام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے. بگ باس کے اس آخری ویک اینڈ کے وار کے بعد گھر میں 6 پارٹیسپینٹس رہ گئے تھے ، اب گزشتہ روز نمرت کور گھر سے بے گھر ہو گئی ہیں. یوں اب گھر میں پانچ پارٹیسپینٹ بچے ہیں جن میںپریانکا چوہدری ، ارچنا گوتھم ، شیو ٹھاکرے ، ایم سی سٹین اور شالین. دیکھنا یہ ہے کہ ٹاپ تھری میں کونسے پارٹیپینٹس پہنچیں گے. اس وقت سوشل میڈیا پر کون ہوگا بگ باس 16 کا ونر کی بحث چل رہی ہے. زیادہ جو ووٹ ہیں وہ پریانکا چوہدری ، شیو ٹھاکرے اور ایم سی سٹین کے حق میں جا رہے ہیں اب یہ تینوں ہی کافی مضبوط امیدوار ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ کس کے سر بگ باس 16 کا تاج سجے گا. شیو ٹھاکرے تو بگ باس مراٹھی بھی جیت چکے ہیں اور اس کے بعد وہ اب بگ باس 16 کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں.
یاد رہے کہ 12 فروری کو بگ باس 16 کا فائنل ہونے جا رہا ہے جس میں کسی ایک کی فتحکا اعلان ہوگا. بگ باس 16 اپنی نوعیت کا ایک الگ سیزن رہا کیونکہ اس میں سینئر اداکارہ سیمی گریوال نے بھی بطور مہمان شرکت کی اس شو کا دورانیہ چار ہفتے بڑھا. شائقین کی بڑی تعداد بگ باس 16 کو بے حد پسند کررہی ہے اور اس سیزن کا ہر پارٹیسیپینٹ گھر سے سلیبرٹی بن کر نکلا ہے.