شاہ رخ خان کی کس قسم کے بارے میں‌ سلمان خان کے علاوہ سب نے دعوی کر دیا تھا فلاپ ہوجائیگی؟

0
62

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خآن کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ جب وہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی شوٹنگ کررہے تھے تو تقریبا سب نے انہیں‌کہا کہ فلم فلاپ ہوجائیگی. لیکن سلمان خان وہ واحد فنکار تھے جنہوں نے کہا تھا کہ تمہاری یہ فلم ہٹ ہو گی اور یہ فلم بلکہ میری فلم میں نے پیار کیا سے بھی زیادہ بزنس کرے گی. شاہ رخ خان نے کہا کہ جب سلمان خان نے ایسا کہا تو میں نے یقین نہیں کیا کیونکہ سلمان کے علاوہ باقی سب جو کہہ رہے تھے کہ یہ فلم فلاپ ہوجائیگی. شاہ رخ خان نے کہا کہ اس فلم سے پہلے میرا جو امیج تھا وہ

ہیرو پلس ولن والا تھا جو لڑکیوں کے ساتھ عشق نہیں‌کرتا بلکہ بدلہ لیتا ہے یا ان کو مار دیتا ہے. شاہ رخ خان نے کہا کہ سلمان خان کی بات سچ ثابت ہوئی اور میری فلم بالی وڈ کی تاریخ کی بڑی ہٹ بن گئی. اس فلم کے بعد میں نے یقینا پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی آپس میں بہت زیادہ دوستی ہے ، اور کنگ خان کی فلم پٹھان نے ریکارڈ‌توڑ بزنس کرکے بالی وڈ میں‌تاریخ رقم کر دی ہے.

Leave a reply