اداکارہ و ماڈ ل آمنہ الیا س نے ترکی میں حولناک اور ہلا کر رکھ دینے والے زلزلے پر کہا ہےکہ بہت ہی افسوسناک خبر ہے جو ہمارے برادر ملک سے ہمیں مل رہی ہے. اس زلزلے میں کئی انسانی جانیں دنیا سے چلی گئی ہیں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں . میں ان سب کے لئے دعا گو ہوں خصوصی طور پر ان لوگوں کے اہلخانہ کے لئے دعا گو ہوں جن کے پیارے ان سے بچھڑ گئے اللہ ان کو صبر عطا کرے اور وہ اس ٹروما سے جلد باہر آسکیں. اداکارہ میرا نے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ایک آفت آئی جس میں ہلاکتیں ہوئیں. اللہ سے بس ڈرتے ہی رہنا چاہیے ، جب یہ آفت آئی یقینا بہت سارے لوگ سو رہے تھے وہ اسی حالت میں اللہ کے پاس چلے گئے. رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ایسی آفت

دیکھ کر . مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دنیا کس طرف جا رہی ہے اللہ کے یہ کام ہیں کیا کہہ سکتے ہیں مجھے بہت افسوس ہے اور میری بہت ساری دعائیں ہیں اللہ ترکی میں تباہی کی نذر ہونے والوں کو نارمل زندگی کی طرف دوبارہ جلدی لیکر آئیں. ماڈل و اداکارہ ریچل گل نے کہا کہ اللہ کی طرف سے یہ بڑی آفت اور قیامت تھی جو ہمارے برادر ملک پر ٹوٹی ہے. ترکی میں بہت بڑی تعداد میں جانوں کا نقصان ہوا ہے اللہ ان کی فیملیوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ہم یہاں بیٹھ کر اپنے بہن بھائیوں کے لئے دعا ہی کر سکتے ہیں.

Shares: