پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامرڈوگر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے 12 کارکنان کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔ عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دن تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ ملتان میں پولیس نے الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لی سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھانے کے دوران پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
دوسری جانب پولیس نے ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر خود کارکنوں کےساتھ گرفتاری دینےآئے ہیں خیال رہے کہ ملک عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی بھی رہے۔