پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لیکر ترکی اور شام کیلئے روانہ

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی ایما پر پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لر کر ترکی اور شام روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ 4۔7 ٹن کارگو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 705 سے صبح 45۔8 پر اسلام آباد سے استنبول کیلئے روانہ ہوئی تھی.

ترجمان کے مطابق 14 ٹن امدادی سامان بشمول سردیوں کے خیمے اور کمبل لے کر پی آئی ای کی خصوصی پرواز پی کے 9135 اسلام آباد سے دمشق روانہ ہوئی ہے جبکہ پرواز پی کے 9135 پاکستانی وقت کے مطابق صبح 30۔10 پر روانہ ہوگئی. خیال رہے کہ
حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی آئی اے کا طیارہ 51 رکنی ریسکیو ٹیم کو لے کر آج دوپہر استنبول پہنچا تھا. علاوہ ازیں مزید بھی بتایا گیا تھا کہ پی کے 707 پاکستانی ریسکیو ٹیم اور ان کے 7 ٹن وزنی خصوصی آلات کو لے کر لاہور سے استنبول روانہ ہوگی.

جبکہ ترجمان پی آئی اے نے اس سے قبل بتایا تھا کہ پرواز پر امدادی سامان کی ترسیل کیلئے بھی اقدامات مکمل کردیئے گئے ہیں
پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں ہیں جوکہ حکومتی امدادی اقدامات کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہوں جبکہ پی آئی اے انتظامیہ نے انسانی ہمدردی بنیادوں پر ریلیف سامان کی ترسیل بھی بلامعاوضہ کردی ہے
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی استنبول(ترکیہ) اور دمشق(شام) جانے والی تمام پروازوں پر ریلیف سامان کی ترسیل مفت کردی گئی ہے. جبکہ سامان این ڈی ایم اے کے ذریعے پی آئی اے کے کارگو ٹرمینل پر پہنچایا جاسکتا ہے اور پی آئی اے وسیع تر قومی مفاد میں ہمیشہ اپنی خدمات پیش کرتا ہے جوکہ ہمارا قومی فریضہ ہے کیونکہ کسی بھی امدادی کام یا زخمی ہم وطنوں کو وطن واپس لانے کے لئے پی آئی اے تمام وسائل بروئے کار لائے گا.

Shares: