راولپندی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت جبکہ پمپس بند

راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی مصونعی قلت پیدا کردی گئی۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں پٹرول کی قیمت میں ممکنہ اضافےکے پیش نظر پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے، پیٹرول پمپس مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی۔ پنجاب کے شہر بشمول راولپنڈی، عارف والا، جلالپور، پیروالا، چنیوٹ، شرقپور شریف اور گجرات میں مصنوعی قلت کے باعث پیٹرول نایاب ہوگیا۔

اس ضمن میں ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی پٹرولیم ڈیلرز پر ڈال رہی ہے، کمپنیاں جتنا اسٹاک دیتی ہیں اس کے مطابق سیل ہوجاتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نعمان بٹ نے کہا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک یہ بات تسلیم کریں کہ کمپنیاں تیل مہیا نہیں کرپا رہیں، وزیرمملکت آئل کمپنیوں کا اسٹوریج چیک کریں، پمپ مالک کو ڈیزل پیٹرول دینا کمپنی کی ذمہ داری ہے۔
مزید یہ بھی بڑھیں؛
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

دوسری جانب پنجاب میں پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں تاہم کچھ لوگ زیادہ نفع کے لئے تیل کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں جن کے خلاف حکومت ایکشن لے گی۔

Shares: