ملک میں تعلیم کو کیوں‌ پنپنے نہیں دیا گیا؟‌ انور مقصود نے بتا دیا

0
48

انور مقصود نے کہا ہے کہ ملک کے حالات جیسے بھی ہوں ادبی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں اور والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو بچپن سے ہی ایسا ماحول دیں کہ جس میں انہیں‌ یہ باور کروایا جائے کتابیں پڑھنا ضروری ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تعلیم کو پنپنے نہیں دیا گیا کیونکہ اگر ایسا ہوا ہوتا تو تعلیم یافتہ بچےالیکشن میں ووٹ نہ دیتے. انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں،عقلمند اور سمجھداربھی ہیں مجھے ان کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری عمر کے لوگ بہت ڈھیٹ ہیں جو اس دور میں بھی زندہ ہیں. ہمارے تو گھر میں بچپن میں ہی ماحول ایسا تھا کہ کتابیں پڑھنے کا رجحان خود بخود ہی پیدا ہو گیا. ہمارے گھر میں باقاعدہ لائبریری ہوتی تھی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے

جو حالات ہیں ان کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے. اس لئے دل ہی نہیں کرتا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کی جائے. ہم تو خاموش ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور شاید یہی بہتر ہے. انور مقصود نے یہ بھی کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا اکائونٹس چلانے والوں‌کو منت سماجت کرچکا ہوں کہ میرے نام سے غلط پوسٹیں نہ کریں لیکن وہ باز ہی نہیں آتے. شرم کا مقام ہے.

Leave a reply