معروف اداکار فواد خان اور صنم سعید جنہوں نے جب جب ایک ساتھ سکرین شئیر کی ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے انہیں بہت پسند کیا ہے ان کا ڈرامہ زندگی گلزار ہے آج تک مقبول ہے. اب یہ جوڑا ایک بار پھر دھوم مچانے جا رہا ہے جی ہاں فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ” برزخ ” مارچ 2023 میں فرانس میں ہونے والے سیریز مینیا فلم فیسٹیول میں پیش کی جا رہی ہے. فرانس میں ہونے والے اس فلم فیسٹیول میں بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زندگی اوریجنل کی سیریز ’برزخ‘ وہ واحد ویب سیریز ہے جسے ساوتھ ایشیا سے منتخب کیا گیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ فواد خان اس ویب سیریز میں سنگل پیرینٹ کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ صنم سعید ایک پراسرار کردار ادا کرتی نظر آئیں گی. اس ویب سیریز کو

بہترین سیریز، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ، بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس ویب سیریز کو عاصم عباسی نے ڈائریکٹ کیا ہے ان کہنا ہے کہ یہ ویب سیریز ضرور پذیرائی حاصل کریگی اور ایوارڈ اپنے نام کریگی. یاد رہے کہ فواد خان اور صنم سعید کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے امید ہے کہ اس ویب سیریز میں بھی انک دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جائیگا.

Shares: