الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا. شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ان کے قائد صرف نواز شریف ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑیں گے۔ الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مسلم لیگ ن سے برسوں کی وفاداری ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے بارے میں کبھی بھی نہیں سوچا ہے.

شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی پارٹی بنانے سے متعلق باتوں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اس قسم کی افواہیں گردش ہیں کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہم خیال سیاستدان اپنی علیحدہ پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہنا تھا کہ احتساب کا سرکس جاری ہے لیکن اس وقت نیب کے احتساب کی ضرورت ہے، فواد حسن فواد کے خلاف بھی جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک نیب کو ختم نہیں کریں گے حکومت نہیں چلے گی، جاوید اقبال رو رو کرکہتے ہیں مجھ سے حکومت کراتی تھی، نیب کو سیاست دانوں کو توڑنے کے لیے استعمال کریں گے تو قیمت عوام ادا کریں گے، جاوید اقبال یہ بتائیں ان سے کس نے مقدمات درج کروائے۔

Shares: