عید الفطر پر دو بڑی فلموں ہوئے تم اجنبی اور منی بیگ گارنٹی کا ٹاکرا ہونے جا رہاہے. دونوں فلمیں بڑے بجٹ اور ہیوی سٹار کاسٹ کے ساتھ بنی ہیں لیکن دونوںکے موضوع الگ الگ ہیٰں. ہوئے تم اجنبی یہ ایک پیریڈ فلم ہے جو کہ سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے.جبکہ منی بیگ گارنٹی ایک کمرشل مصالحہ فلم ہے. جس میں وسیم اکرم ،شنیرا اکرم فواد خان و دیگر شامل ہیں. پرڈیوسر میکال ذوالفقار اور شایان خان ہیں جبکہ ڈائریکشن فیصل قریشی کی ہے. ہوئے تم اجنبی کے پرڈیوسر شاہد حمید ہیں اور ڈائریکٹر کامران شاہد ہیں ، کامران شاہد نے ہی اس کی کہانی لکھی ہے. دونوں فلمیں ہر لحاظ سے بڑی ہیں اب دیکھنا یہ ہےکہ مقابلے کی اس دوڑ میں کونسی فلم شائقین کے دل کو زیادہ بھاتی ہے
یا دونوں ہی ٹکر کے مقابلے پر کامیابی سے چلتی ہیں. منی بیگ گارنٹی میں شائقین کے لئے دلچپسی کا باعث جو زیادہ ہیں وہ ہیں فواد خان وسیم اکرم اور شنیرا اکرم اور ہوئے تم اجنبی میں سہیل احمد ، محمود اسلم اور کہانی کو جس انداز میں شوٹ کیا گیا ہے وہ دیکھنے سےتعلق رکھتی ہے. یاد رہے کہ ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ ہو چکا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد اسے پسند بھی کررہی ہے.