گزشتہ روز بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو بگ باس 16 کا فائنل ہوا فائنل کے ونر نے سب کو حیران اور پریشان کر دیا ہے. کیونکہ کوئی بھی نہیں سوچ رہا تھا کہ ایم سی سٹٰن بگ باس کے ونر ہوں گے. سلمان خان نے ایم سی سٹین کے ونر ہونے کا اعلان کیا اس سے پہلے وہ پریانکا کی تعریفیں کرتے نظر آئے انہوں نے کہا کہ پریانکا چوہدری آپ اصل معنوں میں ونر ہیں. یہ سب کہہ کر انہوں نے پریانکا کو ایوکٹ کر دیا. پریانکا کو شو سے نکال کر ایم سی سٹین کو ونر بنانا بن گیا ہے کنٹرورشل. سوشل میڈیا پر یہاں تک کہ ٹی وی انڈسٹری اور شوبز حلقوں میں کہا جا رہا

ہے کہ بگ باس کا فیصلہ درست نہیں اور سوشل میڈیا پر تو باقاعدہ ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے کہ بگ باس سکرپٹڈ تھا اور سازشن کے تحت ایم سی سٹٰن کو جتوایا اور پریانکا کو ہرایا گیا ہے. یوں بگ باس کا کوئی بھی فین بگ باس کے ونر سےخوش نہیں ہے. واضح رہے کہ جیسے پریانکا کا شو سے نکلنے کا اعلان کیا گیا ان کا دوست انکت پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اور کہا کہ میں پریانکا پر بہت زیادہ فخر محسوس کر رہا ہوں.

Shares: