لاہور: آئل مارکیٹنگ کمپنی ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک میں اس وقت کسی قسم کا پٹرولیم مصنوعات کا بحران نہیں۔آئل مارکیٹنگ کمپنی ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کسی قسم کا پٹرولیم مصنوعات کا بحران نہیں، اگر حکومت اپنی پالیسی بہتر بنائے تو آئندہ بھی کسی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایل سیز اور ڈالر کا مسئلہ جلد حل کرنا ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف حکومتی اداروں کے ساتھ ملکر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طارق وزیر علی کا کہنا تھا کہ ملک میں ماہانہ 14لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات کی کھپت ہے جسے پورا کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مک میں مصنوعی ذخیرہ اندوزی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوئی جسے دور کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دس ہزار سے زائد پٹرول پمپس ہیں جہاں ماہانہ چودہ لاکھ ٹن پٹرولیم مصنوعات استعمال ہوتی ہیں کسی بھی آئل کمپنی کو بیس روز کا سٹاک رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہےکہ اس سے پہلےپائلٹوں کو تربیت دینے میں مہارت رکھنے والی کمپنی نے کہا کہ ایدھی کی ایئر ایمبولینس کی پرواز معطل کرنے سے انتہائی ضروری نوعیت کی طبی امداد میں رکاوٹ آئے گی۔کمپنی نے دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک دسمبر 2022 سے کراچی کے پورٹ قاسم پر پھنسے جیٹ فیول کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے میں تاحال ناکام ہے۔

ایوی ایشن کمپنی نے مزید کہا کہ ایندھن کی ادائیگی کے لیے درکار 23 ہزارڈالر پہلے ہی کمرشل بینک میں جمع کرادیے گئے تھے لیکن اس نے انتقامی کارروائیوں کے خدشے پر مرکزی بینک کے ساتھ اس معاملہ کو طے نہیں کیا۔

Shares: