پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

0
60
psl

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری


اس کے علاوہ پریمیئم ٹکٹ 4 ہزار اور فرسٹ کلاس 2500، 1200 روپے کا ہوگا۔

دوسری جانب ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن کل سے ملتان میں شروع ہوچکا جس کے افتتاحی میچ میں لاہور نے ملتان کو ایک رن سے شکست دی۔

دوسری جانب ملتان میں شاندار افتتاح کے بعد پی ایس ایل8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، اس مقابلے کی خاص بات قومی کپتان بابراعظم ہیں، وہ پہلے کراچی کنگز کے کپتان تھے مگر تازہ ایڈیشن میں اپنی ہی پرانی ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

جبکہ کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔

ملینیم مال سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

عوام کے لیے پارکنگ انتظامات کے حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوںگے ان کے لیے ڈالمیا روڈ غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا جہاں پر شائقین اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انھیں نیشنل اسٹیڈیم لیجایا جائیگا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ترجمان کے مطابق متبادل روٹ کے سلسلے میں دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر پل جانب نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اسی طرح یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہیگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہیگی۔

ترجمان کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیم تا نیو ٹاؤن ، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں جبکہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر ہرگز پارک نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں، شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں۔

Leave a reply