بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری اور بننے والی فلموں پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں۔ وہ اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بہت متحرک ہیں اور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں.انہوں نے حال ہی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے عالیہ بھٹ کے کام کی تعریف کی. انوپم کھیر کی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی ، اس موقع پر انہوں نے عالیہ کے ساتھ ایک تصویر بنائی ، اس تصویر کو انہوں نے ایک تعریفی نوٹ کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر

شئیر کیا. انہوں نے لکھا کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم گنگو بائی کاٹھیواڑی میں عالیہ بھٹ نے شاندار اداکاری کی میں ان کی اداکاری کا معترف ہو گیا ہوں. انہوں نے لکھا کہ تم بہت چھوٹی تھی جب میں تمہاری فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کیا کرتا تھا بڑے ہو کر تم نےثابت کیا کہ میں سچ ہی کہا کرتا تھا. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ‌کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے ہر فلم کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں.

Shares: