کراچی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

باغی ٹی وی: کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے چڑیا گھروں اور جانوروں کی قانونی حیثیت سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات اور چیف کنزرویٹر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے دونوں افسران کی قانون سے لاعلمی کے باعث 21 فروری تک تیاری کےلیے مہلت مانگ لی-

سرکاری وکیل نے کہا کہ 2020میں نیا قانون بنا ہے ابھی اس پر عملدرآمد میں مسائل ہیں،چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ 2021میں یہ درخواست آ چکی ہے،آپ کے محکمے کا جواز کیا ہے؟-

سیکریٹری جنگلات وجنگلی حیات نے عدالت میں انکشاف کیا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز نے محکمے سے اجازت نہیں لی،جس پر سندھ ہائیکورٹ نے انکشاف کیا کہ اگر اجازت نہیں لی گئی تو محکمے نے کیا اقدامات کیے ؟-

کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے اختیارات کا علم ہی نہیں،اختیار کا جب پتہ چلے گا جب آپ قانون پڑھیں گے،ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کا فائدہ نہیں-

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے دونوں افسران اور سرکاری وکیل کو تیاری کےلیے ایک ہفتے کی مہلت دیدی-

بلدیاتی الیکشن التوا: وزیراعلیٰ سندھ اورسیکٹریری بلدیات کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی

Shares: