مہنگائی کی ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر:بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں کی جائیں گی

0
32

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دیدی۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی جب کہ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ سے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کا مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصولیاں کی جائیں گی جبکہ بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، بجلی صارفین سے اضافی وصولیوں کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہوجائے گا۔

وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے جو آئندہ مالی سال 2023-24کے لیے لاگو ہوگا، وصولیاں300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

دوسری جانب ملک میں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کے فروغ کے لیے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) ڈسٹری بیوٹڈ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2015میں مجوزہ ترمیم پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

فیصلہ کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے صارفین ڈسکوز کو اضافی بجلی19 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کرتے رہیں گے۔
ترجمان نیپرا نے بتایا کہ نیپرا اتھارٹی نے ریگولیشنز میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور عوام سے رائے مانگی تھی، عوامی سماعت بھی کی تھی۔

پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

Leave a reply