ٹھٹھہ:مکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی،ڈکیت ہول سیل دکان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ) کمکلی میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین مسلح افرادہول سیل کی دکان سے لاکھوں روپے کیش موبائل فون اور موٹر سائیکل لیکر فرار

مکلی سنیری بینک غلام اللہ روڈ پر جہاں قریب میں پولیس چوکی بھی قائم ہے وہاں شفیع محمد سموں کی ہول سیل کی دکان پر ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد دکان میں موجود مزدوروں کو یرغمال بناکر اسلحہ کے زور پر 12 لاکھ روپے کیش رقم تین موبائل سیٹ اور ایک موٹر سائیکل لے اڑے

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات سے تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ایس ایچ او تھانہ مکلی اختیار حسین پھنور اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے ،ایس ایچ او مکلی اختیار حسین پھنور نے کہا کہ ڈکیتی کی واردات پر ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے سخت نوٹس لیا ہے اور ہم نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کرادی ہے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے

دوسری طرف ڈکیتی کی واردات کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما جلال شاہ اور دیگر کی قیادت میں مکلی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ،دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Leave a reply