دانش تیمور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ عائزہ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت اور حسین تھیں اور ہیں، انہوں نے کہا کہ میں عائزہ خان کو پہلی بار ایک ایڈ ایجنسی میں ملا ہم دونوں وہاں پر گئے تھے ۔ میں نے جب عائزہ کو دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا اور پلکیں نہیں جھپک سکا وہ اس قدر پیاری تھی ۔میں نے محسوس کیا کہ یہ تو سکرین پر وہ نظر آتی ہی نہیں جو یہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی عائزہ کو یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ میں بہت بڑا سٹار ہوں اور تم کچھ نہیں ہو۔ ہماری دوستی ہوئی ہم نے شادی کرلی ۔انہوں نے کہا کہ عائزہ جتنی اچھی اداکارہ ہیں اس سے کہیں اچھی بیوی اور ماں ہیں وہ نہایت ہی ذمہ دارا خاتون ہیں۔ انہوں نے
شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر اپنا نام بنایا۔ میں بہت خوش ہوتا ہوں کہ وہ آج اس ملک کی سپر سٹار ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے محبت کی شادی کی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں اور یہ دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان کے ویسے تو بہت سارے ڈرامے ہیں لیکن میرے پاس تم نے مقبولیت کی ایک تاریخ رقم کردی، دانش تیمور نے بڑی سکرین پر کام کیا ہے جبکہ عائزہ نے بڑی سکرین پر قسمت نہیں آزمائی ۔