ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 ہفتوں کے بعد پہلی بار اضافہ

0
158
US-dollars

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 14 ہفتوں کے بعد پہلی بار اضافہ

چودہ ہفتوں سے مسلسل کمی کے شکار ملکی ڈالر ذخائر میں پہلی بار اضافہ ہوگیا۔ اعداوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ڈپازٹس 27 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ہوگئے جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 11 کروڑ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 51 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعلامیے کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ 14 ہفتوں کے مسلسل کمی کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 6 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
دوسری جانب ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ ایک روپیہ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ایک روپیہ کمی کے بعد ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالرکا بھاؤ 265 روپے 38 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہو کر 268 روپے ہے۔

Leave a reply