بھارتی فلموں کے معروف ڈائریکٹر روہت شیٹی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بالی وڈ کے سپر سٹارز کے ساتھ کام کیا ہے اور کبھی محسوس نہیںہوا کہ میں سپر سٹارز کے ساتھ کام کررہا ہوں، روہت شیٹی نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا اور مجھے کبھی انہوں نے رتی برابر بھی احساس نہ ہونے دیا کہ میں کوئی سپر سٹار ہوں ، نہ ہی کبھی ایسا لگا کہ میرے سیٹ پر کوئی سپر سٹار موجود ہے. اسی طرح سے اجے دیوگن کے بارے میں بھی کہنا چاہوں گا کہ وہ بھی کافی پروفیشنل ہیں ان میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کہ جس
سے لگے کہ وہ سپر سٹار ہیں. روہت شیٹ نے کہا کہ اجے دیوگن میں پروفیشنلزم کا یہ عالم ہے کہ میں تو کبھی شاید سیٹ پر لیٹ ہو گیا ہوں گا لیکن وہ کبھی لیٹ نہیں ہوئے. روہت نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ وہ باتیں ہیں جو ان دونوں کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے اور انکی اسی عاجزی کی وجہ سے انہوںنے بالی وڈ میںتیس سال کا عرصہ گزارا اور ابھی بھی شائقین ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں ابھی بھی ان کی کسی فلم میں موجودگی اسکی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے.