میں نے عادل کا نام گھر گھر پہنچایا راکھی ساونت

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی حالیہ میڈیا ٹاک میں کہا ہے کہ میں نے عادل کا نام اتنا بڑا بنا دیا کہ اس کو گھر گھر جاننے لگے لوگ. میں نے اسکو سلیبرٹی بنا دیا اور وہ مجھے ہی دھوکہ دے گیا. ہم دونوں مل کر فلمیں بنا رہے تھے مختلف پراجیکٹس پر کام کررہے تھے. لیکن عادل کی گرل فرینڈ تنو جس کو میں اب پتی چور کہوں گی. اس پتی چور نے میرا پتی مجھ سے چرایا ہے میں اسکو کبھی بھی معاف نہیں کروں گی. اس پتی چور کو تو کوئی بھی کنوارہ لڑکا مل جاتا لیکن اس نے شادی شدہ مردکو ہی کیوں چنا اور میرے ہی گھر کو توڑنے کی اسے کو کیا

سوجھی ؟ میں‌نے اس کے بارےمیں سنا ہے کہ اس نے بہت ساری مردوں کے ساتھ دوستیاں کرکے ان کے ڈرنکس میں نشہ آور چیزیں ملا کر انکو پلائے اور پھر نازیبا وڈیوز بنا کر ان کی بیویوں کو اور ان کو بلیک ملیل کرکے کروڑوں روپے بٹورے اور بی ایم ڈبلیو تک لیں. تنو یہ بات سمجھ لے کہ عادل کے ساتھ شادی کرنا اتنا آسان نہیں ہے. وہ میرا شوہر ہے میں ابھی اسکی بیوی ہوں. جب تک وہ مجھے طلاق نہیں دے دیتا وہ میرا شوہر ہی کہلایا جائیگا. تنو یہ سوچ کر کے کہ میرے شوپر پر پیسہ لٹا رہی ہے کہ وہ اس سے شادی کر لے گا تو یہ اس کی بھول ہے.

Comments are closed.