مظفرگڑھ میں محکمہ انہار میں 8 کروڑ روپے کی کرپشن پر سابق ایکسیئن محکمہ انہار مظفرگڑھ چوہدری زاہد،ایس ڈی او،سب انجینئر اور ٹھیکیداروں کیخلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا.مظفرگڑھ کے تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں درج کیے گئے مقدمے کیمطابق 2015ء میں سیلاب کے دوران فلڈ بندوں کی مرمت کے مختلف منصوبوں کے ٹھیکےمن پسند ٹھیکیداروں کو دیئے گئے.اینٹی کرپشن ذرائع کیمطابق فلڈ بندوں کی مرمت کے منصوبوں کی صرف 20 فیصد تکمیل پر ہی کروڑوں روپے کی مکمل ادائیگیاں کردی گئیں.سیزنل ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے خوردبرد کیا گیا.اینٹی کرپشن ذرائع کیمطابق مقدمہ میں سابق ایکسیئن انہار کے علاؤہ ایس ڈی او،سب انجینئر اور منصوبوں کے ٹھیکیدار بھی نامزد کیے گئے ہیں.سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وسیم اکبر لغاری کیمطابق مقدمے کے اندراج کے بعد منصوبوں میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں.

محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ انہار مظفرگڑھ میں کروڑوں کی کرپشن پکڑلی!
Shares: