سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان اور امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے کے درمیان ملاقات

سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ متواتر دوطرفہ دورے پاکستان اور امریکا کے مثبت رویے کا مظہر ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین دوسرے مڈ لیول دفاعی ڈائیلاگ اور واشنگٹن میں ہونے والے تجارتی اور سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے ادارہ جاتی مذاکرات کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور صحت کے شعبوں میں پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے زراعت، تعلیم، آئی ٹی اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرکشولے نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
انہوں نے 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ امریکی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ سکریٹری خارجہ نے امریکی حمایت پر قونصلر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ امریکا طویل مدتی بحالی کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ ڈیرک شولے کے ساتھ امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی قونصلر کلنٹن وائٹ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی پرنسپل اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی موجود تھیں۔

Shares: