کراچی میں تین روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز؛ 60 سے زائد ایونٹ ہونگے

کراچی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیراہتمام منعقدہ تین روزہ لٹریچر فیسٹیول میں 60 سے زائد ایونٹ منعقد کیے جائیں گے جس میں جغرافیائی سیاسی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق سیشنز شامل ہیں۔ نجی ہوٹل میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول میں پینل ڈسکشن، کتابوں کی رونمائی اورتصویری نمائش سمیت دیگر ادبی سرگرمیاں رکھی گئی ہیں۔


نجی ٹی وی کے مطابق فیسٹیول کا موضوع ’عوام، کرہ ارض اور امکانات‘ ہے جس کے تحت پاکستان کو درپیش اقتصادی و جغرافیائی اور سیاسی چیلنجز کو موضوع بحث بنایا جائے گا۔ کے ایل ایف میں پاکستان میں آنےوالے حالیہ تباہ کن سیلاب اور ترکیہ و شام میں زلزلہ سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پرتوجہ مرکوزکی جائے گی۔
https://twitter.com/NadeemfParacha/status/1625892934146043907
مزید یہ بھی پڑھیں
اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
14ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 200 سے زائد مقررین شرکت کر رہے ہیں، پاکستان، برطانیہ، امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، جرمنی اورفرانس سے تعلق رکھنے والے ماہرین اپنا علم اور زندگی کے تجربات شرکاء سے شیئر کریں گے۔ انعام یافتہ مصنفین ڈیمن گالگٹ اور شیہان کروناتیلاکا بھی پہلی بار کراچی لٹریچر فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ کراچی لٹریچر فیسٹیول 19 فروری تک جاری رہے گا۔

Shares: