امریکا؛ مسلح شخص کی فائرنگ سےخاتون سمیت 6 افراد ہلاک

0
38
قاتل

جیکسن: امریکی ریاست مسی سپی کے ایک قصبے میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 6 افراد کو قتل کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ایک مسلح شخص نے ٹیٹ کاؤنٹی کے علاقے آرکابٹلا میں گھر میں داخل ہوکر ایک خاتون پر فائرنگ کردی، اس کے بعد وہ دوسرے گھر میں داخل ہوا جہاں اس نے 2 دیگر افراد کو قتل کیا اور بعد میں مزید 2 افراد کو قریبی مقام پر قتل کردیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قتل ہونے والی خاتون مسلح شخص کی سابقہ اہلیہ تھی۔

جاسوس غبارہ گرانے پرچین سےمعافی نہیں مانگیں گے:امریکی صدر

خوں ریز کارروائی میں 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد 51 سالہ مسلح شخص ایک دکان میں داخل ہوا، جہاں اس نے ایک شخص کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 6 افراد کو تنہا ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا جب کہ چھ افراد کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اس سال کےآغاز میں فائرنگ کے واقعات کی تعداد پہلے ہی گذشتہ سال میں جنوری کے ان ہی دنوں کے مقابلے میں تجاوزکرچکی ہے۔

سرکاری ملازمتوں کے امتحان میں نقل پرعمر قید ہوگی:اعلان ہوگیا

’امریکی بیماری‘کے نام سے مشہوراس مسئلہ کے پھیلاؤ پرنظررکھنے والی ایک غیرمنافع بخش تنظیم گن وائلنس آرکائیوکے مطابق 2023 کےآغاز سے 24 جنوری تک ملک میں فائرنگ کے 39 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تنظیم بڑے پیمانے پرفائرنگ کے واقعے یوں تعریف کرتی ہے کہ جس میں فائرنگ کرنے والے کے سوا کم سےکم چار افراد کو گولی لگی ہو۔

کنڑ: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دھڑوں میں جھڑپ، 8 دہشتگرد ہلاک

آرکائیو سے انکشاف ہوا ہے کہ 2023 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران میں بڑے پیمانے پرفائرنگ کے نتیجے میں کم سےکم 70 افراد ہلاک اور167 زخمی ہوئے اور یہ اس سال بڑے پیمانے پرفائرنگ کے واقعات کا تاریخی طورپرتیزآغاز ہے،جنوری کے پہلے 24 دنوں میں گذشتہ 10 سال کے مقابلے میں زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

Leave a reply