سیاسی جماعت کے کنونشن میں دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
راولپنڈی سیاسی جماعت کے کنونشن کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات جبکہ دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا. ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت محمد جمیل کے نام سے ہوئی جسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے،
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے اور ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ رش میں موبائل اور پرس وغیرہ چوری کرنے کی غرض سے آیا تھا تاہم ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا،
مزید یہ بھی پرھیں؛
پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی
علاوہ ازیں راولپنڈی پولیس کے 1100 سے زائد افسران و جوان سیاسی جماعت کے ورکرز کنونشن پر سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور فول پروف سیکورٹی انتظامات پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی گئی اور انہیں سراہا گیا کیونکہ انہوں نے ایک جرائم یشہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے.