عثمان بزدار کو کلین چٹ دینے والے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف
لاہور :سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو 800 کنال جعلی اراضی کیس میں بےقصور قرار دینے والا ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی غیرقانونی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چھٹہ نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان احمد حبیب عرفانی کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور احمد حبیب عرفانی کے ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دور میں کیے فیصلوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں ،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان احمد حبیب عرفانی 6 ماہ بغیر ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر تعیناتی کرائی تھی. یہ وہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد حبیب عرفانی ہی ہیں جس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنما شیری مزاری کو بھی کلین چٹ دے .
یاد رہے سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب میں قواعد وضوابط کے برعکس، سینئر آفیسرز، جونئیر افسران کے ماتحت کردئیے گئے،ان جونیئر آفیسرز میں احمد حبیب عرفانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کو ڈائریکٹر ڈی جی خان تعینات کیا گیا .احمد حبیب عرفانی ابھی تک گریڈ 18میں ریگولر بنیاد پر ترقی یاب نہ ہوئے ہیں اور لیگل کیڈر کے افسر ہیں جو سروس رولز 2007ءکے مطابق ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نہیں لگ سکتاتھا-