: قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا۔

قائداعظم یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر راجا قیصر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ میں کشیدہ حالات کے باعث جامعہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء و طالبات کو فوری ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل قائد اعظم یونیورسٹی کے مین ہٹس پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں 7/8 طالبعلم زخمی ہوگئے تھے، لڑائی کے دوران دونوں جانب سے طلبا نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، لوہے کے راڈز اور پتھروں کا آزادانہ استعمال کیا۔

جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کی ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دئیے گئے جبکہ مین ہٹس پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی، بعد ازاں دونوں لسانی کونسلز کے طلباء ہاسٹلز کی جانب چلے گئے جہاں لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور ڈی ایس پی سیکرٹریٹ کو حالات پر قابو پانے کیلئے طلب کیا جس کے بعد جامعہ کی حدود سے باہر ہٹس بند کرادیے گئے تاہم یونیورسٹی کی اندرونی حدود میں طلباء ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوتے رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
کشیدہ حالات کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے اور طلباء کو ہاسٹلز فی الفور خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ انتظامیہ ہاسٹلز خالی کرواکر گرینڈ آپریشن کرنے جا رہی ہے اگر طلباء نے ہاسٹلز خالی نہ بھی کئے تو منگل سے آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔

Shares: