پی ٹی آئی حکومت کے صحت اصلاحات منصوبے کو ختم کرنے کی تیاریاں
خیبرپختونخوا میں نگران حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں لاگو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔ جبکہ نجیی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے صحت اصلاحات منصوبے کو ختم کرنے کےلیے تمام ایم ٹی آئی اسپتالوں کے بورڈ آف گورنر تحلیل کیے جائیں گے۔ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کو بھی فارغ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کو زائل کرنے کے لیے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جسے رواں ہفتے گورنر کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کے لیے 2013 میں خیبر پختونخوا میں ایم ٹی آئی آرڈیننس پر کام شروع کیا اور 2015 میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ایکٹ کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے طور لاگو کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
سماء کے مطابق ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری اسپتالوں کو ایک خود مختار ادارہ بنایا گیا ہے جس کے تحت اسپتال اپنا ریونیو خود اکٹھا کرے گا جبکہ ہسپتالوں کے انتظامی امور چلانے کے لیے پانچ رکنی بورڈ آف گورنرز کا تقرر کیا گیا ہے۔ بورڈ آف گورنرز میں صحت کے شعبے اور انتظامی امور کے ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بورڈ آف گورنرز کی تقرری وزیراعلٰی جبکہ وفاق میں یہ ذمہ داری وزارت صحت کو دی گئی ہے۔