ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اشیا کی ترسیل پر معاہدہ طے پا گیا

0
34
Rishi Sunak

ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اشیا کی ترسیل پر معاہدہ طے پا گیا۔

ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین میں اشیا کی ترسیل کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ بریگزٹ کے بعد ناردرن آئرلینڈ پروٹوکول کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا تھا تاہم اب برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اس معاملے پر ڈیل ہو گئی ہے۔

جبکہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا یورپین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلئین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا نئے منصوبے کے تحت اشیا کے لیے گرین اور ریڈ لین متعارف کرائی جائیں گی، گرین لین سے گزرنے والی اشیا کو چیک نہیں کیا جائے گا اور ان کی کاغذی کارروائی بھی کم ہو گی۔

رشی سونک کا کہنا تھا ری پبلک آئرلینڈ اور یورپین یونین جانے والی اشیا ریڈ لین سے گزریں گی اور چیک بھی ہوں گی، برطانیہ کی وی اے ٹی اور ایکسائز تبدیلیاں ناردرن آئرلینڈ پر بھی لاگو ہوں گی۔ تاہم برطانوی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا یو کے میں منظور شدہ ادویات بھی ناردرن آئرلینڈ میں ملیں گی، ناردرن آئرلینڈ اسمبلی کو ان قوانین پر رائے دینے کے علاوہ انھیں لاگو کرنے سے روکنے کی بھی آزادی ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
ان کا کہنا تھا ناردرن آئرلینڈ، یورپی یونین کے سامان کے قوانین کو لاگو ہونے سے روک سکے گا جبکہ برطانوی حکومت کو ویٹو کا اختیار ہو گا. اور برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا ڈیل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں اراکین کی رائے ووٹنگ کے ذریعے معلوم کی جائے گی۔

Leave a reply