اداکار حمزہ علی عباسی جو ایک عرصے سے شوبز کی دنیا سے دور ہیں ان کی گزشتہ برس فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادکیا ۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد ان کے پرستاروں نے خواہش کا اظہار کیا کہ حمزہ ایک بار پھر شوبز میں واپسی کریں ۔ تو حمزہ علی عباسی کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا پسندیدہ سٹار اب ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر نظر آئے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور ثناءشاہنواز کی پروڈکشن میں بننے والے ڈرامے سے
حمزہ ڈراموں میں واپسی کررہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی کے مداح اس خبر کو سن کر کافی خوش ہیں ۔ یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وہ شوبز سے دوری اختیار کررہے ہیں اور کئی برس تک انہوں نے ڈرامے اور فلمیں نہیں کیں ۔ تاہم دالیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹائم پر انٹرویوز کے دوران انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسلام میں جتنی اجازت ہے وہ صرف اتنا ہی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا تھاکہ میں نے بہت سارے کام شوبز میں ایسے کیے جن کو دیکھ کر اب لگتا ہے کہ نہیں کرنا چاہیے اور صرف وہ کام کرنا چاہیے جس کی اجازت اسلام دیتا ہے۔ حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور بھی بہت جلد اداکاری کے پراجیکٹ میں نظر آئیں گی۔