ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھادی گئی

0
64

ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھادی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا، گھریلو سلینڈر 136 روپے 6 پیسے اور کمرسل سلینڈر 525 روپے مہنگا ہوگیا۔ جبکہ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 278 روپے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 136 روپے 6 پیسے اضافے سے 3277 روپے 73 پیسے مقرر کا ہوگیا جو فروری میں 3 ہزار 141 روپے 67 پیسے کا تھا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے کمرشل سلینڈر کی قمیت بھی 525 روپے بڑھ گئی جس کے بعد کمرشل سلینڈر 12 ہزار 86 روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 611 روپے کا ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 85 ہزار 933 سے بڑھ کر ایک لاکھ 95 ہزار 733 روپے ہوگئے۔

مزید یہ پڑھیں؛ مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی

خیال رہے کہ دوسری جانب نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپیہ اکہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ جبکہ کے الیکٹرک نے جنوری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں بجلی 2 روپے 69 پیسے مہنگی جب کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا نے کراچی کے بجلی صارفین کے لئے جنوری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ادھر نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایف سی اے اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے ملک کے دیگر علاقوں کے لئے بھی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی اور 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

Leave a reply