لالی وڈ کی نہایت خوبصورت جوڑی صاحبہ اور ریمبو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان خوبصورت دوستی کا تعلق ہے دونوں ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ اسی انٹرویو میں ریمبو نے کہا کہ صاحبہ ایک بہترین ماں اور بیوی ہیں گھر میں بالکل بھی یہ ہیروئین بن کر نہیں رہتی بلکہ کام والی ماسیوں کی طرح کام کررہی ہوتی ہے۔ جبکہ صاھبہ نے کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ریمبو کا ساتھ ملا ، یہ بیوی کو عزت دیتے ہیں میرے ساتھ بہت مخلص ہیں اور شوہر کی سب سے بڑی خوبی ہی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیوی کو عزت دے اور اس کے ساتھ مخلص رہے۔ ریمبو نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے

ہوئے کہاکہ گھر میں میرا رعب چلتا ہے۔ کھانا پہلے میری مرضی کا بنتا تھا اب میرے بڑے بیٹے احسن کی مرضی کا کھانا بنتا ہے۔ صاھبہ نے کہا کہ ریمبو کبھی ساری رات جاگتے ہیں اور کبھی دن میں جاگتے ہیں ان کی نیند کا کو ئی مخصوص وقت نہیں بستر کے علاوہ ان کو ہر جگہ نیند آتی ہے۔ ۔ ریمبو نے کہا کہ مجھے غصہ بہت آتا ہے ، لیکن ادھر غصہ آیا ادھر چلا گیا والا حساب ہوتا ہے لیکن صاحبہ کے ساتھ ایسا نہیں ہے اسکو سال ڈیڑھ کے بعد غصہ آتا ہے اور پھر کئ کئی دن رہتا ہے۔ صاحبہ نے کہا کہ میں ضدی ہوں بس جس بات پر اڑ جائوں پوری کروا کے چھوڑتی ہوں ۔

Shares: