اداکارہ شائستہ لودھی جو ان دنوں ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں نظر آرہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم کیوں سمجھتے ہیں کہ اگر والدین بوڑھے ہوگئے ہیں تو وہ اب صرف ہمارے بچوں کو ہی پالیں گے. ہم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ ماں باپ کو بھی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے. اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ والدین جب بورھے ہوجاتے ہیں تو ان کے مسائل کیا کیا ہوتے ہیں اور ان کی زندگی کو کس طرح سے بہتر بنایا جا سکتا ہے.. شائستہ لودھی نے کہا کہ میرے پاس جب بھی کوئی پراجیکٹ آتا ہے تو میں یہ

دیکھتی ہو کہ اس میں اداکاری کا کتنا مارجن ہے. میں نے پردیس ڈرامہ بھی اسی لئے کیا تھا کیونکہ اس میں بھی عام خواتین اور فیملیز کے مسائل دکھائے گئے تھے. ڈرامہ سیریل سمجھوتہ میں بھی فیملیوں کو ایشوز کو ڈسکس کرنے کے ساتھ والدین کے بڑھاپے کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے جیسا پیغام ہے. شائستہ لودھی نے کہا کہ مجھے اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے جب خواتین ملتی ہیں تو کہتی ہیں کہ آپ نے فلاں ڈرامے میں جو کردار کیا وہ تو ہماری زندگی سے بہت ملتا جلتا ہے.

Shares: